عطیہ کی گئی کتابوں کے ڈبے سے سانپ برآمد
اینیمل کنٹرول آفیسر نے سانپ کو پکڑ کر واپس جنگل میں چھوڑ دیا
امریکی ریاست ورجینیا میں ایک اسٹور پر عطیہ کی گئی کتب کے ڈبے سے سانپ نکل آیا۔
اسٹیفورڈ کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ اینیمل کنٹرول کیپٹن جے اے بائس کو اسٹیفورڈ میں ڈاکٹر اسٹون روڈ پر واقع گُڈوِل اسٹور پر ڈبے سے نکلنے والے چار فٹ لمبے سانپ سے چھٹکارے کے لیے طلب کیا گیا۔
پوسٹ میں بتایا گیا کہ اپنی صلاحیت اور پارسل ٹنگ کا استعمال کرتے ہوئے، کیپٹن بائس نے سانپ کو ڈبے سے بحفاظت نکالا اور کامیابی کے ساتھ واپس جنگل میں چھوڑ دیا۔
شیرف آفس نے اسٹور سے پکڑے گئے اس سانپ کی نسل کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ البتہ یہ وضاحت کی کہ ممکنہ طور پر یہ سائے کی تلاش میں یہاں تک پہنچا تھا۔