اپنے ساتھیوں کے رویے نے کرکٹرز کا دل توڑ دیا

انھیں افسوس ساتھ کھیلنے والے کرکٹرز اور بورڈ سے منسلک سابق اسٹارزکے رویے پر ہے


June 23, 2024
(فائل: فوٹو)

اپنے ہی ساتھیوں کے رویے نے کرکٹرزکا دل توڑ دیا، موجودہ پلیئرز اور بورڈ کیلیے کام کرنے والے سابق کھلاڑیوں کو ٹی وی پر بطور مبصر شرکت سے روکنے کی بورڈ سے بات کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں غیرمعیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹرز ان دنوں شدید تنقید کی زد میں ہیں، سوشل میڈیا پر عام شائقین اور میڈیا کے ساتھ سابق کھلاڑیوں کی توپوں کا رخ بھی ٹیم کی جانب ہے۔

اس صورتحال سے کھلاڑی سخت نالاں ہیں، انھیں افسوس ساتھ کھیلنے والے کرکٹرز اور بورڈ سے منسلک سابق اسٹارزکے رویے پر ہے، ایک کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سینئرز نے آپس میں میٹنگ کر کے طے کیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر گفتگو کے وقت پی سی بی سے اس موضوع پر بات کی جائے گی۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ موجودہ کرکٹرز اور بورڈ کیلیے کام کرنے والے سابق کھلاڑیوں کو ٹی وی پر بطور مبصر شرکت کی کسی صورت اجازت نہیں دینا چاہیے، وہ اپنے ہی کھلاڑیوں پر اتنی زیادہ تنقید کرتے ہیں جس سے عام شائقین کا غصہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

ایک اور کھلاڑی نے خاص طور پر احمد شہزاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک انھیں قومی ٹیم میں واپسی کی آس تھی محتاط رہ کر گفتگو کرتے تھے، جیسے ہی یقین ہوگیا کہ اب کم بیک ممکن نہیں تو نمایاں ہونے کیلیے کھلاڑیوں پر حد سے زیادہ تنقید کرنے لگے۔

انھوں نے مزید کہا کہ محمد حفیظ ٹیم ڈائریکٹر رہ چکے،اب وہ غیرملکی میڈیا پر اپنی ہی ٹیم کیخلاف باتیں کر رہے ہیں جو مناسب نہیں لگتا۔

دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ اور ایسے کرکٹرز جو بورڈ سے منسلک ہیں آئندہ انھیں ٹی وی پر کام کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے جلد کوئی پالیسی تیار کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |