ممکنہ مون سون بارشیں ایس بی سی اے نے رین ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیئے
رین ایمرجنسی سینٹرز دفترانیکسی بلڈنگ اور سوک سینٹر گلشن اقبال میں قائم کئے گئے ہیں
ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 7/24 رین ایمرجنسی سینٹرز قائم کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جانب سے رین ایمرجنسی سینٹرز دفترانیکسی بلڈنگ اور سوک سینٹر گلشن اقبال میں قائم کئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی کا کہنا تھا کہ ممکنہ مون سون بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر پیشگی کنٹی جینسی پلان تیار کرلیا گیا
عبدالرشید سولنگی کا کہنا تھا کہ متوقع بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز, سیکریٹری آرکائیو و کلچر سمیت تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔
ان رین ایمرجنسی سینٹرز پر تمام ڈائریکٹرز ممکنہ بارشوں کے دوران اپنے افسران کے ساتھ اپنے ڈسٹرکٹ میں موجود رہیں گے
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی کا کہنا تھا کہ رین ایمرجنسی سینٹر سمیت تمام متوقع صورتحال کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے متعلق رین ایمرجنسی سینٹر کے نمبر 99232355، سوشل میڈیا پیجز یا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.sbca.gos.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔