کراچی کے علاقے شیرشاہ میں سی آئی ڈی کی کارروائی 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ملزمان دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے،سی آئی ڈی
GUJRANWALA:
سی آئی ڈی نے شیر شاہ میں کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق سی آئی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک میں کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان قدرت اللہ اور سعید جان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دوسری جانب سائٹ پولیس نے مقابلہ کرکے دو بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے 2 دستی بم اور 2 ٹی ٹی پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ایس پی فداحسین کا کہنا ہےکہ ملزمان دکانوں اور فیکٹریوں سے بھتہ طلب کرتے تھے جبکہ ملزمان اسٹریٹ کرائم کی بھی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔