قومی اسمبلی زرتاج گل سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر نوٹیفکیشن جاری

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دی تھی۔

ویب ڈیسک June 23, 2024
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دی تھی۔

ایم این اے زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر بن گئیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سنی اتحاد کونسل نے21 جون کو زرتاج گل کی نامزدگی کے کاغذات اسپیکر ایاز صادق کو جمع کروائے تھے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دی تھی۔

قبل ازیں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لیے 4 نام تجویز کیے تھے، جن میں زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چھٹہ کے نام شامل تھے جن میں سے زرتاج گل کی منظوری دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں