کراچی گزشتہ ہفتے پولیس مقابلوں کے دوران 11 زخمی ڈاکوؤں سمیت 19 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان سے 16 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 5 موٹر سائیکلیں اور 1گاڑی برآمد


Staff Reporter June 23, 2024
(فوٹو: فائل)

شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 11 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 11 زخمی ڈاکوؤں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کے احکامات کے پیش نظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 11 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 11 زخمی ڈاکوؤں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 16 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 5 موٹر سائیکلیں اور 1گاڑی برآمد کی گئی۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 811 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 59 کلو 628 گرام چرس، 14 بوتلیں شراب، ہیروئن اور آئس/کرسٹال برآمد کی۔ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 91 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 23 موٹر سائیکلیں اور 3 گاڑیاں برآمد کیں۔ کراچی پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |