جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر ابوظہبی سے پاکستان آنیوالا افغان باشندہ گرفتار

ملزم نے جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوائے، تفتیش کی جارہی ہے، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک June 23, 2024
جعلی پاکستانی سفری دستاویزات پر ابوظہبی سے پاکستان پہنچنے والا افغان باشندہ محمد نعیم ایف آئی اے امیگریشن کی حراست میں ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر ابوظہبی سے پاکستان پہنچنےو الے افغان شہری کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد نعیم فلائٹ نمبر EY221 کے ذریعے ابوظہبی سے پاکستان پہنچا تھا، ملزم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک روانگی کے حوالے سے کسی قسم کی اسٹیمپ نہیں پائی گئی اور نہ ملزم کا آئی بی ایم ایس میں بھی کسی قسم کا سفری ریکارڈ موجود نہ تھا۔

ملزم کے پاسپورٹ پر یو اے ای کی جعلی آمد و روانگی کی مہریں لگی ہوئی تھیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے اوراس کے شناختی کارڈ پر ضلع ٹنڈو اللہ یار کا پتہ درج ہے، تاہم ملزم ٹنڈو اللہ یار کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہ دے سکا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوائے، ملزم محمد نعیم کومزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |