سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

انسٹاگرام پر اداکارہ اور ان کے شوہر نے مشترکہ طور پر شادی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں


ویب ڈیسک June 23, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ اور ان کے شوہر نے مشترکہ طور پر شادی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

مختلف تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے اور انہوں نے بہت کم زیور پہنا ہے جبکہ ظہیر اقبال نے سفید کرتا اور شلوار پہنی ہے۔




سوناکشی سنہا نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن لکھا کہ سات برس قبل دونوں نے ایک دوسرے کی آنکھ میں محبت کو دیکھا اور اسے ہمیشہ کیلئے رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس محبت نے ان دونوں کی مختلف چیلنجز اور کامیابیوں کی طرف رہنمائی اور اب وہ دونوں میاں بیوی بن گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔