صدف کنول نے سگریٹ نوشی کے سوال پر کھری کھری سنادیں

سب لوگوں کو اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کا حق ہے اور ان کی زندگی میں دخل نہیں دینا چاہئے، اداکارہ


ویب ڈیسک June 23, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ صدف کنول نے سگریٹ نوشی کے سوال پر کھری کھری سنادیں۔

اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے سگریٹ نوشی کے متعلق سوال پوچھا گیا۔

صدف کنول نے بتایا کہ وہ پہلے سگریٹ پیتی تھیں لیکن اب انہوں نے سگریٹ پینا چھوڑ دیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر کوئی لڑکی سگریٹ پیتی ہے تو آپ کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے کیوں کہ وہ آپ کی بہن بیٹی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب لوگوں کو اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کا حق ہے اور لوگوں کی زندگی میں دخل نہیں دینا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں