لاہور شاہدرہ میں پولیس مقابلہ مبینہ ڈاکو ہلاک

پولیس نے ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لاہور پولیس


ویب ڈیسک June 24, 2024
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا—فوٹو: لاہور پولیس

شاہدرہ میں پولیس مقابلے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں مبینہ ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

لاہور پولیس کے مطابق مبینہ ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوا اور دوسرا ڈاکو زخمی ہوا، ہلاک ڈاکو کی شناخت جمیل اور زخمی کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں