فٹنس و ٹریننگ کیمپ کرکٹرز آج رپورٹ کریں گے

24 کھلاڑی کل سے محمد مسرور کی زیر نگرانی باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے


June 24, 2024
(فوٹو: فائل)

پی سی بی کے تحت پری سیزن فٹنس و فیلڈنگ کیمپ اور دورہ آسٹریلیا کے لیے کرکٹرز آج شب مقامی ہوٹل میں جمع ہوں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل ہائی پر فارمنس سینٹر پرشیڈول کیمپ میں طلب کردہ 24 کرکٹرز اگلے روز منگل کی صبح سے کیمپ کمانڈینٹ محمد مسرور کی زیر نگرانی عملی تربیت شروع کریں گے، اگلے ہفتہ مزید ایک کھلاڑی کی شمولیت بعد کیمپ کے شرکاء کی تعداد 25 ہوجائے گی۔

بعد ازاں 15 رکنی پاکستان شاہینز اسکواڈ 8 سے 13 جولائی تک تربیتی کیمپ میں ڈارون آسٹریلیا کے دورے کی تیاری کرے گا، قومی سلیکشن کمیٹی نیپری سیزن فٹنس اور فیلڈنگ کیمپ کے لیے 10 کھلاڑیوں عبداللہ شفیق، فیصل اکرم، ، امام الحق، محمد حارث، وسیم جونیئر، ثمین گل، سرفراز احمد، سعود شکیل، عثمان قادر اور زاہد محمود کے ساتھ پاکستان شاہینز کے 14 کھلاڑیوں حسیب اللہ ، حنین شاہ، محمد عرفان خان ، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین کو طلب کیا ہے، کپتان اور ایک اور کھلاڑی کا اعلان بعد میں ہو گا۔

پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی پاکستان شاہینز کے تربیتی کیمپ کی نگرانی جبکہ ٹیم منیجر محمد مسرور ان کی معاونت کریں گے، پاکستان شاہینز 14 جولائی تا 18 اگست دورہ ڈارون میں بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچز، 50 اوورز کے دو میچز ناردن ٹیریٹری اور بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، اس کے علاوہ وہ نو ٹیموں کی ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیزیز میں بھی شرکت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں