حکمرانوںنے پوراملک دہشتگردی کی نذرکر دیا عمران خان

معذوروں کیلیے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی، انکوآئینی حق دینگے،چیئرمین تحریک انصاف


Numainda Express September 21, 2012
معذوروں کیلیے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی، انکوآئینی حق دینگے،چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہم نے معذورافرادکو قومی د ھارے میںلانے کافیصلہ کیاہے۔

ڈرون حملوںاوربم دھماکوں سے پاکستان کو معذور افرادبنانے کی فیکٹری بنادیا گیا ہے۔ ایک بیان میںانھوںنے کہاکہ حکمرانوںنے پوراملک دہشت گردی کی نذرکر دیا ،پاکستان میں10فیصدافرادجسمانی معذوری کاشکارہیں،ماضی میںان افرادکیلیے کوئی پالیسی مرتب نہیں کی گئی،حکمرانوں کی ترجیحات صرف ان پراجیکٹ پر مربوط رہیں جس سے وہ کمیشن حاصل کرسکیں،انھوںنے کہاکہ تحریک انصاف اقتدارمیںآنے کے بعد معذور افراد کو قانونی اورآئینی حق دے گی اور اقوام متحدہ کے کنونشن برائے معذور افراد کواس کی روح کے مطابق نافذ کیاجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |