خاور مانیکا تشدد کیس پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج

عدالت نے دیگر پی ٹی آئی وکلا کی ضمانت کنفرم کر دی


ویب ڈیسک June 24, 2024
فائل فوٹو

خاور مانیکا تشدد کیس میں انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج کر دی۔

پی ٹی آئی وکلاء کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے دیگر پی ٹی آئی وکلا کی ضمانت کنفرم کر دی۔

ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ریاست حسین آزاد ایڈووکیٹ، سردار مصروف ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ مقدمے میں نامزد ملزم عثمان ریاض گل اور دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی وکلاء عثمان ریاض گل، فتح اللہ برکی اور زاہد بشیر ڈار نے درخواست ضمانت دائر کی تھیں۔ ملزمان میں مرزا عاصم بیگ، انصر محمود کیانی اور سعید خان سدوزئی بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں