معروف بھارتی اداکار نے حج ادا کرلیا
اداکار نے کپل شرما کے شو 'کامیڈی نائٹس وِد کپل' میں دادی کا مزاحیہ کردار کیا
بھارتی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار علی اصغر نے بھی فریضہ حج ادا کرلیا۔
نامور کامیڈین کپل شرما کے شو 'کامیڈی نائٹس وِد کپل' میں دادی کا مزاحیہ کردار ادا کرنے والے علی اصغر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی چند ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کیں جوکہ دورانِ حج لی گئی تھیں۔
ایک تصویر میں علی اصغر احرام باندھے مکہ کلاک ٹاور کے سامنے کھڑے ہیں، اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے مقرر کیا گیا وقت ہمیشہ پرفیکٹ ہوتا ہے۔
علی اصغر نے خانہ کعبہ کے سامنے دُعا مانگتے ہوئے اپنے ہاتھوں کی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی، اس پوسٹ میں اداکار نے کہا کہ کعبہ وہ جگہ ہے جہاں میں ہمیشہ آنا چاہتا تھا اور میں خاص موقع کے لیے اللہ تعالیٰ کا بےحد شکرگزار ہوں۔
بھارتی اداکار نے عیدالاضحیٰ کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں اُنہیں دیگر عازمین حج کے ساتھ خانہ کعبہ کے اطراف میں دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ علی اصغر نے کئی بالی ووڈ فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، وہ مشہور بھارتی ڈرامے 'کہانی گھر گھر' کی میں کمل اگروال کے کردار کے لیے کافی مشہور تھے۔