بجٹ میں ٹیکسز اور مہنگی بجلی کیخلاف کاٹن جنرز کی ملک گیر ہڑتال

مطالبات کی منظوری تک کاٹن جنرز نے کپاس کی خریداری اور روئی کی فروخت معطل کردی


ویب ڈیسک June 24, 2024
مطالبات کی منظوری تک کاٹن جنرز نے کپاس کی خریداری اور روئی کی فروخت معطل کردی

وفاقی بجٹ میں ٹیکسز اور بجلی کے نرخوں میں ریکارڈ اضافے کے خلاف کاٹن جنرز نے ملک گیر ہڑتال کردی۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ ہڑتال کا فیصلہ کاٹن جنرز کے ایک ہنگامی جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا، مطالبات کی منظوری تک کاٹن جنرز کپاس کی خریداری اور روئی کی فروخت معطل رکھیں گے۔

کپاس کی خریداری اور روئی کی فروخت معطل ہونے سے ملکی برآمدات شدید متاثر ہو سکتی ہیں۔ گندم انتہائی کم نرخوں پر فروخت ہونے کے بعد کسانوں کو اب کپاس کی فروخت میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جننگ انڈسٹری پر اس وقت 82 فیصد جی ایس ٹی عائد ہے۔ بجلی کے فکسڈ چارجز میں ماہانہ تقریبا چھ لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جو بند فیکٹریوں کو بھی دینا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں