ٹی20 ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم ایک دن میں 2 ہیٹ ٹرکس
کرس جورڈن ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے
ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور آسٹریلیوی بولرز نے تاریخ رقم کردی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس جورڈن اور آسٹریلیا کے بولر پیٹ کمنز نے ایک ہی دن میں ہیٹ ٹرکس کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ انگلش بولر کرس جورڈن نے 23 جون کو برج ٹاؤن میں امریکا کے خلاف ہیٹ ٹرک بنائی۔ انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
کرس جورڈن نے امریکا کی اننگز کے 19 ویں اوور میں لگاتار تین گیندوں پر علی خان، نوستھُش کنجیگے اور سوربھ نٹوراوالکر کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔ کرس جورڈن ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے انگلش بولر بھی بن گئے۔
دوسری جانب 23 جون کو ہی آسٹریلیا کے افغانستان کے خلاف میچ میں بولر پیٹ کمنز نے ہیٹ کا کارنامہ انجام دیا۔ پیٹ کمنز نے میچ کے 18 ویں اوور کی آخری بال پر افغان کپتان راشد خان کی وکٹ لی۔ آخری یعنی 20 ویں اوور کی پہلی بال پر کریم جنت اور دوسری بال پر گلبدین نائب کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کی۔
پیٹ کمنز نے مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرک کرنے کا منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ تین روز قبل پیٹ کمنز نے بنگلا دیش کے خلاف بھی ہیٹ ٹرک کی تھی۔