لاہور گھر سے میاں بیوی کی 3 دن پرانی لاشیں برآمد

75 سالہ عبداللطیف اور 65 سالہ عابدہ بے اولاد تھے، اپنے بھتیجے کے گھر بالائی منزل پر رہتے تھے، پولیس نے تفتیش شروع کردی


June 24, 2024
(فوٹو: فائل)

صوبائی دارالحکومت میں ایک گھر سے میاں بیوی کی 3 دن پرانی لاشیں برآمد ہوئیں۔


پولیس کے مطابق باغبانپورہ میں واقع گھر میں دونوں میاں بیوی کمرے کی بالائی منزل پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ لاشیں تقریباً 3 دن پرانی ہیں۔ دونوں میاں بیوی (عبدللطیف اور اس کی اہلیہ) گزشتہ 12 برس سے اپنے بھتیجے کے گھر بالائی منزل پر رہائش پذیر تھے۔


لاشیں برآمد ہونے کے بعد فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرلیے اور پولیس نے قتل سمیت مختلف پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق میاں بیوی 75 سالہ عبداللطیف اور 65 سالہ عابدہ بے اولاد تھے اور اپنے بھتیجے کے گھر بالائی منزل پر رہتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں