جنوبی کوریا کی بیٹریاں بنانے والی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی 20 ملازمین ہلاک

آگ گودام میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا


ویب ڈیسک June 24, 2024
آگ گودام میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

جنوبی کوریا میں لیتھیم بیٹری کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں لگنے والی خوفناک آگ میں 20 ملازمین بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کی حالت غیر ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جنوبی کوریا کے شہر ہواسیونگ میں بیٹری بنانے والی کمپنی ''ایریسیل'' میں پیش آیا۔ آگ فیکٹری کے گودام میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آگ گودام کے اندر بیٹری سیلز کے پھٹنے سے لگی۔ اس گوادم میں تقریباً 35 ہزار بیٹریاں رکھی ہوئی تھیں۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ امدادی کاموں کے دوران جلی ہوئی فیکٹری کے ملبے سے 20 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

قریبی اسپتال میں ایک درجن کے قریب زخمی ملازمین کو لایا گیا جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں