- چیمپئینز ٹرافی میں شرکت، سرحد پار سے مثبت اشارے ملنے لگے
- ورلڈ کپ آئی سی سی کے لیے سونے کی چڑیا
- وسیم اکرم کے مذاق اڑانے کا انضمام بُرا مان گئے
- شاہد آفریدی نے بابراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیے
- بابراعظم کینیڈین لیگ میں محمد رضوان کی زیر قیادت کھیلیں گے
- سوات میں سوتیلی ماں کا 9 سالہ بچے پر بدترین تشدد، ملزمہ اور شوہر گرفتار
- چوری شدہ مینڈیٹ واپس ملنے تک کسی سے بات نہیں ہوگی، قیصرہ الہیٰ
- گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری، گھریلو صارفین ریلیف سے محروم
- چنئی ٹیسٹ: بھارتی ویمنز نے جنوبی افریقی ویمنز کو 37 رنز سے شکست دے دی
- گذشتہ مالی سال مہنگائی ہدف سے زیادہ رہی، ادارہ شماریات
- سعودی عرب میں تیل اور گیس کے سات بڑے ذخائر دریافت
- سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
- ماڑی پیٹرولیم کا سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان
- انڈر21 ایشن اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں جگہ پکی کرلی
- کراچی؛ باپ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار، مقدمہ درج
- بدترین لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری لیاقت آباد میں کے الیکٹرک کے دفتر پر ٹوٹ پڑے
- ٹرمپ کو مجرمانہ مقدمات میں محدود استشنیٰ حاصل ہے، امریکی سپریم کورٹ
- کراچی میں بجلی کے بِلوں نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں
- الحمدللہ ملک معاشی طور پر درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم
- مشکل وقت میں راہیں جدا کرنے والے پارٹی کیلیےقابلِ قبول نہیں، پی ٹی آئی
صدف کنول کا خوبصورتی کیلئے سرجریز کروانے کا انکشاف
![بچپن سے میری عام سی شکل تھی : صدف کنول (فوٹو : انسٹاگرام)](https://c.express.pk/2024/06/2656214-sadaf-1719216336-914-640x480.jpg)
بچپن سے میری عام سی شکل تھی : صدف کنول (فوٹو : انسٹاگرام)
پاکستانی فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے خوبصورتی نظر آنے کے لیے سرجریز کروائیں۔
صدف کنول نے حال ہی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف سوالات کے جواب دیے۔
دورانِ انٹرویو صدف کنول نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری کی چند اداکارائیں ایسی ہیں جو مجھے بالکل پسند نہیں، میں اُن اداکاراؤں سے بات بھی نہیں کرتی جس کی وجہ سے انڈسٹری کے لوگ مجھے بناوٹی کہتے ہیں۔
صدف کنول نے کہا کہ اگر لوگ مجھے بناوٹی سمجھتے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں، میں لوگوں کے بارے میں نہیں سوچتیں کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ میں فیک نہیں ہوں۔
میزبان نے صدف کنول سے اُن کی خوبصورتی سے متعلق سوال کیا جس پر اُنہوں نے کہا کہ میں پہلے خوبصورت نہیں تھی بلکہ بچپن سے ہی میری عام سی شکل تھی۔
صدف کنول نے کہا کہ جب میں بڑی ہوئی اور سوشل میڈیا کا استعمال کیا تو خود کو خوبصورت کرنے کی کوشش کی، میں نے اپنے دانتوں کی سرجری بھی کروائی جس کے بعد، میں خوبصورتی ہوگئی۔
اُنہوں نے اپنی تعلیم کے حوالے سے کہا کہ میں نے صرف بی کام تک تعلیم حاصل کی، مجھے افسوس ہے کہ میں مزید تعلیم حاصل نہیں کرسکی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔