ڈاکٹرز نرسز کی گرفتاریاں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز چوتھے روز بھی بند
ساہیوال ڈسٹرکٹ اسپتال آتشزدگی واقعے میں ڈاکٹرز اور نرسز کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے
ساہیوال ڈسٹرکٹ اسپتال آتشزدگی واقعے میں ڈاکٹرز اور نرسز کے خلاف کارروائی اور گرفتاریوں کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی نے آج چوتھے روز بھی سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بند کر رکھا ہے۔
ہولی فیملی، بے نظیر بھٹو اسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں سینیئر ڈاکٹرز موجود ہیں تاہم او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث کام کا دباؤ بڑھ گیا جبکہ مریض پریشان ہیں۔
ایسوسی ایشن نے ڈاکٹرز کی گرفتاری میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے، سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے ڈاکٹرز اور نرسسز کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیی پنجاب اور ہیلتھ سیکریٹری معاملے پر معافی مانگیں۔
مطالبات کی منظوری تک ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔