سوناکشی سنہا نے شادی پر اپنی والدہ کی 44 سال پُرانی ساڑھی پہنی

اداکارہ کے ولیمے کی ساڑھی کی قیمت نے مداحوں کو حیران کردیا


ویب ڈیسک June 24, 2024
سوناکشی سنہا کے دونوں بھائی اپنی اکلوتی بہن کی شادی میں شریک نہیں ہوئے : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے دن پر والدہ کی 44 سال پُرانی ساڑھی پہن کر مثال قائم کردی۔

23 جون کو سوناکشی سنہا کے گھر میں اُن کی شادی کی چھوٹی سی تقریب معنقد ہوئی تھی جس میں اداکارہ کے والدین سمیت چند خاص دوستوں نے شرکت کی تھی، تاہم اُن کے دونوں بھائی اپنی اکلوتی بہن کی شادی میں شریک نہیں ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی تقریب میں اپنی والدہ کی شادی کی آف وائٹ ساڑھی زیب تن کی جوکہ 44 سال پُرانی ہے، صرف یہی نہیں اداکارہ نے ساڑھی کے ساتھ والدہ کی ہی پُرانی ڈائمنڈ جیولری کا انتخاب کیا۔

zahe1

اداکارہ کے دولہا ظہیر اقبال نے بھی اپنی دلہنیا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مہنگی شیروانی کے بجائے سفید رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کی۔

شادی کی تقریب کے بعد، رات میں اس جوڑے نے ممبئی کے مقامی ریستوران میں عشائیہ (ولیمے کی تقریب) دیا، جس میں بالی ووڈ ستاروں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: میری بیٹی سوناکشی، ظہیر کیساتھ بہت خوش نظر آتی ہے، شتروگھن سنہا

ولیمے میں بھی سوناکشی سنہا نے لال رنگ کی بنارسی کی ساڑھی زیب تن کی جس کی قیمت دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا کی ساڑھی کی قیمت صرف 79 ہزار 800 بھارتی روپے تھی۔

ss1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں