چین موسلادھار بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ میں 8 افراد ہلاک

چین میں موسلا دھار بارشوں نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی

چین میں موسلا دھار بارشوں نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی, فوٹو: اے ایف پی

وسطی چین کے پہاڑی علاقے میں مسلسل بارشوں کے باعث مٹی کا بڑا تودہ ایک گاؤں پر گر گیا اور 4 مکانات ملبے تلے دب گئے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت سمیت صوبوں گوانگ ڈونگ اور ہنان میں شدید گرمی نے ڈیرے ڈال دیئے جہاں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

گزشتہ ہفتے سے چین کے مختلف صوبوں میں ہونے والی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

آج صوبہ ہنان کے ایک گاؤں میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 4 مکانات ملبے تلے دب گئے۔


امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 8 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ 10 سے زائد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ اب بھی 3 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا امکان ہے۔

مسلسل بارشوں اور موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ دور دراز اور پہاڑی علاقے ہونے کے باعث یہ علاقے بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔

خیال رہے کہ موسمی تغیرات کے باعث دنیا کے درجہ حرارت میں بڑی تبدیلی رونما ہو رہی ہے۔ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کرنے والے ممالک میں چین بھی شامل ہے۔

 
Load Next Story