وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

کابینہ اجلاس میں قومی ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کا امکان ہے، ذرائع


ویب ڈیسک June 24, 2024
(فوٹو: فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں قومی ایکشن پلان ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کا امکان ہے جبکہ امن و امان اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں