ڈی آئی خان سے اغوا کیے گئے ڈاکٹر دو روز بعد گھر پہنچ گئے

ویٹرنری ڈاکٹر کو کالعدم تحریک طالبان نے اغوا کیا تھا، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور مشران کی کاوشوں سے واپسی ممکن ہوئی

(فوٹو: فائل)

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان سے دو روز قبل اغوا ہونے والے ویٹرنری ڈاکٹر گھر پہنچ گئے۔

تفصيلات كے مطابق دو روز قبل ويٹرنری اسسٹنٹ ڈاكٹر سيد غضنفر حسين شاہ كو تھانہ ڈيرہ ٹاؤن كے علاقہ گرہ ہيندن سے اس وقت اغوا كر ليا گيا تھا جب وہ اپنے نجی كام كے سلسلہ ميں موٹرسائيكل پر جا رہے تھے۔


ڈاکٹر غضنفر کے اغوا كی ذمہ داری كالعدم تنظيم تحریک طالبان نے قبول كی اور رہائی کے عوض آٹھ كروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سيكورٹی فورسز ضلعی انتظاميہ، پوليس اور علاقائی مشران كي كوششوں سے ویٹرنری ڈاکٹر کو باحفاظت بازياب كرا ليا گيا۔

دوسری جانب كالعدم تحريک طالبان کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر غنضفر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
Load Next Story