نائجیریا میں شاپنگ مال میں بم دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ابوجا کے شاپنگ مال میں شائقین فٹبال اسکرین پر اپنی قومی فٹبال ٹیم اور ارجنٹائن کے درمیان برازیل میں جاری میچ دیکھ رہے تھے اور ٹیم کے اگلے مرحلے میں پہنچنے پر خوشیاں منارہے تھے کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 21 افراد موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد شاپنگ مال میں افراتفری مچ گئی جبکہ شاپنگ مال میں لگی آگ کا دھواں فضاؤں میں بلند ہوتا دکھائی دیا۔
نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک مبینہ حملہ آور بھی مارا گیا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔