بالی وڈ اسٹار جان ابراہام کی نئی فلم ’ویدا‘ کا ایکشن سے بھرپور ٹیزر جاری
فلم کو نکھل ایڈوانی ڈائریکٹ کررہے ہیں اور اس سے قبل ’باٹلا ہاؤس‘ میں وہ اداکار کے ساتھ کام کرچکے ہیں
بالی وڈ اسٹار جان ابراہام کی نئی فلم 'ویدا' کا ایکشن سے بھرپور ٹیزر جاری کردیا گیا۔
'ویدا' کی شوٹنگ کا آغاز پچھلے برس جون میں راجھستان میں ہوا تھا جبکہ فلم میں شرواری واگھ خاتون کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
فلم کو نکھل ایڈوانی ڈائریکٹ کررہے ہیں اور اس سے قبل 'باٹلا ہاؤس' میں وہ اداکار کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور اسے رواں برس 12 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر کچھ عرصہ قبل فلم کے دو پوسٹر جاری کیے گئے تھے ایک میں جان ابراہام اور دوسرے میں شرواری واگھ موجود ہیں اور ان کے ہاتھ میں گنز موجود ہیں۔
ڈائریکٹر کے مطابق 'ویدا' صرف ایک خیالی فلم نہیں بلکہ یہ حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر لکھی گئی کہانی ہے جس میں معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔