دلجیت دوسانج اپنے نئے امریکی ٹور سے قبل دہلی کے گوردوارے میں پہنچ گئے

گلوکار نے اپنے عالمی ٹور ’دل لیموناٹی‘ کا آغاز 27 اپریل کو وینکوور کینیڈا سے کیا تھا

فوٹو : انسٹاگرام

انڈین سپر اسٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج اپنے نئے امریکی ٹور سے قبل دہلی کے گوردوارے میں پہنچ گئے۔

دلجیت دوسانج نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گوردوارہ راکب گنج صاحب کے دورے کی جھلکیاں شیئر کی ہیں۔


گلوکار نے اپنے عالمی ٹور 'دل لیموناٹی' کا آغاز 27 اپریل کو وینکوور کینیڈا سے کیا تھا اور انہوں نے انڈیا کے باہر سب سے بڑا پنجابی کنسرٹ کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

دلجیت دوسانج کا اگلا پڑاؤ امریکی ریاست ٹیکساس کا شہر ڈلاس ہے جہاں وہ اپنے ٹور کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔
Load Next Story