انٹر بینک میں ڈالر مہنگا اوپن مارکیٹ میں قیمت کم ہوگئی

انٹربینک میں پیر کو ڈالر کی قیمت میں گیارہ پیسے کا اضافہ ہوا

(فوٹو : فائل)

انٹر بینک میں روپے کے مقابے ڈالر مہنگا ہوا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278.51 روپے سے بڑھ کر 278.62 روپے ہو گئی۔


اوپن مارکیٹ میں 3 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 280.35 روپے سے کم ہو کر 280.32 روپے ہو گئی، اسی طرح 2 پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر 351.40روپے سے بڑھ کر351.42روپے پر جا پہنچی۔

اسی طرح سعودی ریال 73.81 روپے پر بند ہوا، جبکہ اور اماراتی درہم 75.83 روپے رہ مستحکم رہا۔
Load Next Story