سری لنکا کا برڈ فلو سے نمٹنے کے لیے اہم اقدام

سری لنکا نے برڈ فلو سے متاثرہ تمام ممالک سے جانور اور جانوروں کی مصنوعات کی درآمد کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے


ویب ڈیسک June 24, 2024

سری لنکا نے برڈ فلو سے متاثرہ ممالک سے جانور اور جانوروں کی مصنوعات کی درآمد روکنے کے لیے اقدامات کر لیے ہیں۔

سری لنکا کے جانوروں کی پیداوار اور صحت کے محکمے (ڈی اے پی ایچ) کے حکام نے پیر کے روز بتایا کہ سری لنکا نے ان تمام ممالک، جہاں برڈ فلو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سے جانوروں اور جانوروں کی مصنوعات کی درآمد کو روکنے کے لئے اقدامات کیے ہیں۔

ڈی اے پی ایچ کی ڈائریکٹر جنرل ہیمالی کوٹھالا والا نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ امریکا کے مویشی پہلی بار ایویئن انفلوئنزا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے حکام بیرون ملک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ ہیں اور انہوں نے ملک کی کاشتکاری کی صنعت اور صارفین کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے ہیں اور اس لیے اتوار سے متاثرہ ممالک سے درآمدات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید برآں وہ ملک میں کسی بھی معاملے سے نمٹنے اور بیماری پر قابو پانے کے لیے حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

سری لنکا نے گزشتہ برسوں میں انسانوں میں ایچ 9، ایچ 7 اور ایچ 5 برڈ فلو کے کیسز کا سراغ پتہ لگانے کی صلاحیت حاصل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں