سپر ایٹ مرحلہ بھارت کا آسٹریلیا کو 206 رنز کا ہدف

بھارت نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک June 24, 2024

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دے دیا۔

سینٹ لوشیا میں جاری سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما نے ایونٹ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کی اور طوفانی 92 رنز کی باری کھیلی۔

جبکہ سوریا کمار یادو 31، شِیوم ڈوبے 28، رشبھ پنت 15 اور ویرات کوہلی 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ہاردک پانڈیا 27 اور رویندر جڈیجہ 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور مارکس اسٹوائنس نے 2، 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں