تاریخ رقم افغانستان پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

افغان ٹیم کی فتح کے ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی


ویب ڈیسک June 25, 2024
افغان ٹیم کی فتح کے ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 8 رنز سے شکست دیکر پہلی مرتبہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

بارش سے متاثرہ میچ میں افغان ٹیم نے بنگلہ دیش کو 116 رنز کا ہدف دیا تاہم معمولی ہدف بنگال ٹائیگرز کیلئے پہاڑ بن گیا اور پوری ٹیم محض 105 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

دیئگر کھلاڑیوں میں تنزید حسن، کپتان شکیب الحسن، رشاد حسین اور مستفیض الرحمان صفر پر پویلین لوٹے جبکہ توحید ہردوائے 14 اور سومیا سرکار 10 رنز بناکر نمایاں رہے۔

افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور راشد خان نے 4، 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

اس سے قبل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کے بلےباز بھی مشکلات کا شکار رہے، افغان ٹیم کے کھلاڑی اسکور بورڈ پر بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے سے قاصر رہے اور مقررہ 20 اوورز میں 45 وکٹوں کے نقصان پر صرف 115 رنز بناسکے۔

افغان اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنانے کے بجائے انتہائی محتاط انداز اختیار کیا، دونوں کے درمیان 10.4 اوورز میں صرف 59 رنز کی پارٹنر شپ بنی، ابراہیم زردان نے 29 گیندوں پر 18 رنز بنائے، جبکہ رحمان اللہ گرباز 55 گیندوں پر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بعد میں آنے والے بیٹسمین رنز کی رفتار بڑھانے کی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے، عظمت اللہ عمر زئی 10، گلبدین نائب 4، اور محمد نبی 1 رن بنا سکے۔ کریم جنت 7 اور کپتان راشد خان 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔



بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میگا ایونٹ کا یہ میچ افغانستان کے لیے نہایت ہی اہم ہے، بنگلہ دیش کے خلاف اچھے مارجن سے میچ جیت کر افغانستان تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔

اسکواڈ:

افغانستان: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زردان، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمر زئی، محمد نبی، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، نینگیالیہ خروٹے، نور احمد، نوین الحق، فضل حق فاروقی

بنگلہ دیش: لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوائے، شکیب الحسن، محمود اللہ، سومیا سرکار، رشاد حسین، تسکین احمد، تنظیم حسن ثاقب، مستفیض الرحمان

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔