سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتاہوںوزیرداخلہ رحمن ملک

عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، تفصیلی فیصلہ آنے تک تبصرہ کیا تو توہین عدالت قرار پائے گا


Online September 21, 2012
عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، تفصیلی فیصلہ آنے تک تبصرہ کیا تو توہین عدالت قرار پائے گا۔ فوٹو: ثناء

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتاہوں۔

تفصیلی فیصلہ آنے تک کوئی تبصرہ نہیں کرناچاہتا اگرکوئی تبصرہ کردیا تو توہین عدالت کامرتکب ہوجائونگا۔ سپریم کورٹ کا دہری شہریت کیس پر فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ ہم عدالتوں کااحترام کرتے ہیں۔

عدالت کے ہر فیصلے کو تسلیم کیا ہے اور کرتے رہیںگے۔ انھوںنے کہاکہ ابھی سپریم کورٹ کا مختصر حکم آیا ہے، تفصیلی فیصلہ آنے تک اس پر ردعمل کااظہارنہیںکرسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں