جنوبی افریقا نے مسلسل7 فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

حالیہ میگا ایونٹ میں اب تک صرف نیپال نے ہی جنوبی افریقہ کو ٹف ٹائم دیا


Sports Desk June 25, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

جنوبی افریقا نے ٹی 20 ورلڈکپ میں مسلسل فتوحات کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ایڈیشن میں پروٹیز کی ٹیم نے لگاتار 7 میچز جیت کر 2014 کے بعد پہلی بار سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی، یہ کسی بھی ٹیم کی جانب سے ایک ورلڈکپ ایڈیشن میں فتوحات کا سب سے بڑا سلسلہ ہے۔

اس سے قبل سری لنکا (2009)، آسٹریلیا (2010) اور (2021) میں مسلسل 6، 6 میچز جیت چکا ہے۔

حالیہ میگا ایونٹ میں اب تک صرف نیپال نے ہی جنوبی افریقا کو ٹف ٹائم دیا، جس کے خلاف ٹیم نے بڑی مشکل سے صرف ایک رن سے فتح حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں پروٹیز نے سری لنکا کو 6 وکٹ، نیدرلینڈز کو 4 وکٹ، بنگلہ دیش کو 4 رنز، نیپال کو ایک رن، امریکا کو 18 رنز، انگلینڈ کو 7 رنز اور ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹ سے شکست دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں