افغان اوپنرز نے بابر، رضوان کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک  منگل 25 جون 2024
دونوں بیٹرز نے بنگلہ دیش کیخلاف اہم میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا (فوٹو: کرک انفو)

دونوں بیٹرز نے بنگلہ دیش کیخلاف اہم میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا (فوٹو: کرک انفو)

افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے پاکستانی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

افغان اوپننگ جوڑی نے رواں ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹرشپ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی ہے، دونوں کھلاڑیوں نے بنگلا دیش کیخلاف سپر 8 میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

سال 2021 میں دبئی میں کھیلے گئے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 411 رنز بطور پارٹنرز بنائے تھے جبکہ رواں ایڈیشن میں ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے 442 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں: سپر ایٹ راؤنڈ؛ جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

افغان جوڑی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں 4 ففٹی پلس شراکت کرنے والی جوڑی بھی بن گئی ہے، دونوں کے درمیان 3 سنچریوں کی شراکت بھی رہی جو کہ ایک ورلڈ کپ ایڈیشن کا ریکارڈ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔