جسٹس شجاعت علی خان نے لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے علاوہ صوبائی وزرا نے بھی شرکت کی۔
لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس عابد عزیز شیخ،جسٹس سید شہباز رضوی،جسٹس شہرام سرور بھی تقریب میں موجود تھے۔ حلف برداری تقریب میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر فرائض سرانجام دینے والے ججز نے بھی شرکت کی۔