ملتان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ شہید پائلٹ اورمعاون پائلٹ کی نمازجنازہ ادا

حادثے میں آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ میجر یاسر اور معاون پائلٹ کیپٹن مرتضیٰ شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 26, 2014
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ فوٹو؛ آن لائن

NAGARPARKAR/ THAR: پاک فوج کا ہیلی کاپٹرائرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ اور معاون پائلٹ شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے زیر استعمال کوبرا ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ ملتان ایئر پورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ میجر یاسر اور معاون پائلٹ کیپٹن مرتضیٰ شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا جب کہ حادثے کے وقت ملتان میں آندھی بھی چل رہی تھی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹس کی میتوں کو سی ایم ایچ ملتان منتقل کیا۔

ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے دونوں فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ ملتان میں ادا کی گئی جس کے بعد فوجی اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں تدفقین کے لئے روانہ کر دی گئیں۔ شہید کیپٹن مرتضیٰ لاہورکےرہائشی تھے اوران کی 6 ماہ پہلے شادی ہوئی تھی جب کہ شہید میجر یاسر جھنگ کے رہنے والے تھے اور ان کاایک نوعمربیٹاہے۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں گجرانوالہ میں بھی پاک فوج کا تربیتی طیارہ کینٹ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں پاک فوج کے 2 اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں