کراچی میں تیز رفتار ڈمپرکی ٹکرسے بچہ جاں بحق مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی

پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور اور کلینرکو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ڈپمر کی ٹکر سے زخمی شخص کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ فوٹو: آن لائن

ISLAMABAD:
نارتھ کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ واقعے پر مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں سلیم سینٹر کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے ایک بچے اور ایک شخص کو کچل دیا، واقعے کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمی شخص کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔

زخمی شخص کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد فراہم مکی جارہی ہے جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور اور کلینرکو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Load Next Story