خسارے میں چلنے والے اداروں کے سالانہ نقصانات 905 ارب تک پہنچ گئے

مالی سال 2022-23 میں نقصانات میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، دستاویز


ویب ڈیسک June 25, 2024
(فوٹو: فائل)

ملک کے خسارے میں چلنے والے اداروں کے سالانہ نقصانات 905 ارب تک پہنچ گئے۔


وفاقی ریاستی ملکیتی اداروں کے مالی نقصانات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خسارے کا شکار اداروں کے سالانہ نقصانات 905 ارب تک پہنچ گئے ہیں۔ مالی سال 2022-23 میں نقصانات میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔


دستاویز کے مطابق توانائی کے شعبے نے 304 ارب کے نقصانات کیے ہیں۔ حکومت نے توانائی سمیت کئی اداروں کو 1021 ارب روپے کی مالی مدد دی جب کہ تقسیم کار کمپنیوں سمیت توانائی کے شعبے پر759 ارب روپے خرچ کیے گئے ۔


10 سال میں ریلویز، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے نقصانات 5 ہزار 595 ارب سے تجاوز کر گئے۔


رپورٹ کے مطابق علاوہ ازیں خسارے کی وجہ سے گردشی قرضہ 4 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال بعض سرکاری اداروں نے 703 ارب منافع بھی کمایا۔اس کے نتیجے میں نیٹ نقصانات202 ارب روپے کی سطح پر آگئے۔


دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کے اثاثوں کی بک ویلیو35 ہزار 218 ارب روپے رہی جب کہ سرکاری اداروں کے ذمے واجبات 20 فیصد اضافے سے 29 ہزار 721 ارب روپے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں