بیت اللہ کی چابی کس نئے خوش نصیب کو سونپی گئی

خانہ کعبہ کے دروازے کی چابی شیبی قبیلے کے ہی نئے محافظ عبد الوہاب بن زین العابدین الشیبی کو سونپ دی گئی


ویب ڈیسک June 25, 2024
خانہ کعبہ کے دروازے کی چابی شیبی قبیلے کے ہی نئے محافظ عبد الوہاب بن زین العابدین الشیبی کو سونپ دی گئی

نبی کریم ﷺ کے زمانے سے خانہ کعبہ کی چابی قبیلے شیبی کے پاس رہتی ہے اور یہی عمل تاحال جاری ہے جس کی پاسداری سعودی حکومت بھی کرتی ہے۔

630ء میں فتح مکہ کے بعد رسول خدا ﷺ نے سورہ النسا کی 58 ویں آیت کی تلاوت کرتے ہوئے بیت اللہ کے دروازے کی چابی قبیلہ الشیبی کے خاندان کو سونپی تھی۔

اس آیت میں اللہ امانتیں لوٹانے اور لوگوں کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرنے کا حکم دیتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بیت اللہ کے چابی شیبی قبیلے کے بزرگ ڈاکٹر شیخ صالح کے پاس تھی جو حال ہی میں رب کے حضور پیش ہوگئے۔

ڈاکٹر شیخ صالح کے انتقال کے بعد خانہ کعبہ کے دروازے کی چابی شیبی قبیلے کے ہی نئے محافظ عبد الوہاب بن زین العابدین الشیبی کو سونپ دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو میں خوش نصیب عبدالوہاب بن زین العابدین نے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔ آپ سب دعا کریں کہ میں رب العالمین کے گھر کی خدمت احسن طریقے سے کرسکوں۔

خیال رہے کہ کلیدِ کعبہ عام طور پر بنو الشیبی کے سب سے بڑی عمر کے فرد کو سونپی جاتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں