لاہور سیف سٹی کی مدد سے کروڑوں روپے کی اشیاء چوری کرنے والا ملزم گرفتار

چور صرافہ بازار سے 9 لاکھ روپے اور 500 گرام سونا چوری کرکے فرار ہوگیا تھا


ویب ڈیسک June 25, 2024
فائل فوٹو

لاہور میں سیف سٹی کی مدد سے دکانوں کے تالے کھول کر قیمتی اشیاء چوری کرنے والا چور گرفتار کر لیا گیا۔

چور انارکلی بازار، ہال روڈ، حفیظ سینٹر و دیگر کاروباری مقامات پر صبح کے اوقات میں چوریاں کرتا تھا، چور صرافہ بازار سے 9 لاکھ روپے اور 500 گرام سونا چوری کرکے فرار ہوگیا تھا۔ الیکٹرانک مارکیٹ سے بھی 40 لاکھ سے زائد مالیت کے لیپ ٹاپس چوری کیے گئے۔

سیف سٹی ٹیم کو 15 پر چوری کی کال موصول ہوئی جس پر ورچوئل پیٹرولنگ آفیسرز نے چور کی تلاش شروع کی۔ ٹیم نے چور کا حلیہ، روٹس و دیگر نشانیوں کی مدد سے اسے ڈھونڈ نکالا اور پولیس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چور کو گرفتار کیا۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق چور کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈھائی کروڑ مالیت سے زائد چوری کی ایف آئی آرز درج تھیں، پولیس نے گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں