کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال برقرار درجہ حرارت 413 ڈگری رہا

آئندہ ایک سے دوروزمیں موجودہ گرمی کی لہرمیں بہتری آنا شروع ہوجائے گی، چیف میٹرولوجسٹ کراچی

فوٹو: فائل

شہرمیں جاری گرمی کی غیرمعمولی لہر(ہیٹ ویو)میں جمعرات سےکمی آنا شروع ہوگی، منگل کوہیٹ ویو جیسی صورتحال کے دوران موسم گرم ومرطوب رہا، پارہ دوسرے روز بھی 41.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

شہرمیں منگل کو بھی انتہائی گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا،سمندری ہواؤں کی بندش کے سبب شدید حبس محسوس کی گئی،بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب غیرمعمولی حدت رہی۔


محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دوسرے روزبھی 41.3ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد رہا۔

سرکاری ویدراسٹیشن کے علاوہ دیگرپرمتفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے، گلستان جوہر40ڈگری، پی اے ایف بیس فیصل 39ڈگری، پی اے ایف بیس مسرورپر36ڈگری جبکہ سب سے کم پارہ بن قاسم ٹاون میں 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق آئندہ ایک سے دو روزمیں موجودہ گرمی کی لہرمیں بہتری آنا شروع ہوجائے گی۔
Load Next Story