محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا

بھارتی گجرات کے جنوب میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے تحت کراچی اور اندرون سندھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter June 25, 2024
(فوٹو: فائل)

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق ہواکا ایک کم دباؤاس وقت بھارتی گجرات کے جنوب میں موجود ہے،اس سسٹم کے زیراثرکراچی میں گرج چمک کے ساتھ 26 جون تا یکم جولائی کےدرمیان بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاوہ مٹھی،عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈوالہیار، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد، جامشورو، شہیدبے نظیرآباد، نوشہروفیروز، خیرپور اور دادو میں بھی تیزہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں