جھانوی کپور کی نئی تھرلر فلم ’الجھ‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی


فوٹو : انسٹاگرام
جھانوی کپور نے انسٹاگرام پر فلم کی نئی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا اور مداحوں کو خبر دی کہ 'الجھ' اب 5 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
'الجھ' کی کہانی ایک نوجوان انڈین سفارت کار کے گرد گھومتی ہے جسے اپنے کیریئر اور نجی زندگی میں مختلف مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
فلم میں جھانوی کپور کے ساتھ روشن میتھیو اور گلشن دیویہا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔