لاہور میں دکان کے کرائے کے تنازعے پر فائرنگ سے 2 بھائی قتل
رؤوف اور زاہد اپنی دکان سے کرایا وصول کرنے گئے تو کرائے دار نے ان پر فائرنگ کر دی
راوی روڈ کے علاقے میں کرائے کے تنازعے پر 2 سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ پر 2 سگے بھائی رؤوف اور زاہد اپنی دکان سے کرایا وصول کرنے گئے تو ان کا کسی بات پر تنازعہ ہو گیا جس پر کرائے دار نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
مقتولین کے ورثا نے لاشیں لاہور ہائی کورٹ کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا اور روڈ بلاک کر دیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔