پاکستان پیپلزپارٹی کا آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا فیصلہ

پی پی نے آپریشن عزم استحکام پر حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا، جس پر حکومت نے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی


ویب ڈیسک June 25, 2024
(فوٹو : فائل)

پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک بھر سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عزم استحکام کا معاملہ زیر غور آیا، جس میں پیپلزپارٹی کی قیادت اور اراکین نے تحفظات کے باوجود آپریشن کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر عزم استحکام آپریشن کی حمایت کی جبکہ پی پی نے حکومت کو آپریشن کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کردیا۔

مزید پڑھیں: عزم استحکام آپریشن سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، وزیراعظم

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے واضح کیا کہ عزم استحکام آپریشن پر فریقین کو اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات ہیں، پی پی کے تحفظات پر حکومت نے فریقین کو اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قومی سطح کے فیصلے مشاورت سے کرنے کی خواہش مند ہے اور انسداد دہشت گردی کے تمام اقدامات کی حمایت کرتی ہے کیونکہ ملک اور عوام پیپلزپارٹی کی روز اول سے اولین ترجیح رہے ہیں۔

قبل ازیں بلاول بھٹو نے پارلیمان میں بجٹ سیشن کے دوران تقریر میں آپریشن عزم استحکام کی مکمل حمایت کرتے ہوئے حکومت کا اس اقدام پر کھل کر ساتھ دینے کا عندیہ بھی دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں