وزیراعظم کی آئی ڈی پی کیمپوں کے مشترکہ دورے کی دعوتعمران خان نے معذرت کرلی

میرا پہلے سے بہاول پور کا جلسہ طے ہے اس لئے وزیر اعظم کے ہمراہ نہیں آسکتا، عمران خان کا موقف

وزیراعظم نواز شریف کل آئی ڈی پیز کیمپوں کا دورہ کریں گے فوٹو : فائل

عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے آئی ڈی پیز کیمپوں کے مشترکہ دورے کی دعوت قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف جمعے کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو بنوں کے آئی ڈی پی کیمپوں کا مشترکہ دورہ کرنے اور آپریشن زدہ علاقوں میں جانے کی دعوت دی۔ وزیر اعظم نے عمران خان سے کہا کہ اس دورے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، اس موقع پر اگر ہم مل کرجائیں گے تو قومی مفاہمت کا تاثر پیدا ہو گا اور فوج کا مورال بڑھے گا۔ عمران خان نے وزیر اعظم کی دعوت قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا پہلے سے بہاول پور کا جلسہ طے ہے اس لئے وہ ان کے ہمراہ نہیں آسکتے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل جب تھر میں خشک سالی پر جب وزیر اعظم نے مٹھی اور دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا تو اس وقت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلالول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
Load Next Story