ملکہ کوہسار مری میں تعمیرات پر فوری پابندی عائد

اس پابندی کا اطلاق سرکاری تعمیرات اور پراجیکٹس پر نہیں ہوگا، نوٹیفکیشن

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق سرکاری پروجیکٹس پر نہیں ہوگا—فوٹو: فائل

کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات پر فوری پابندی لگا دی۔

کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ تعمیرات سے مری میں مٹی کا کٹاؤ، تجاوزات، جنگلات کا کٹاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے۔


انہوں نے بتایا کہ پابندی پنجاب سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ کی سیکشن 4۔ڈی کے تحت لگائی گئی ہے اور یہ پابندی 90 دن یا مری کے ماسٹر پلان کی تکمیل تک برقرار رہے گی۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ پابندی کا اطلاق سرکاری تعمیرات اور پراجیکٹس پر نہیں ہوگا جبکہ مری ایکسپریس وے کے اطراف پر بھی یہ پابندی لاگو ہوگی۔
Load Next Story