صدراتی الیکشن سے قبل جوبائیڈن کو عدالتی دھچکا

عدالت نے طلبا کے لیے قرضوں کی فراہمی کے منصوبے کو روک دیا

عدالت نے طلبا کے لیے قرضوں کی فراہمی کے منصوبے کو روک دیا

امریکی صدر جوبائیڈن کے 2 اہم منصوبوں پر عدالت نے پانی پھیر دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست کینساس اور میزوری میں وفاقی عدالتوں نے اپوزیشن کی درخواست پر طلبا کو تعلیمی قرض سے متعلق صدر جو بائیڈن کے منصوبوں کو روک دیا۔

عدالت نے ری پبلکن کی درخواست پر اپنے ابتدائی فیصلے میں کہا کہ صدر جوبائیڈن کے 'سیو' پروگرام کے دو حصے کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک معطل رہیں گے۔

ری پبلکن ارکان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ 'سیو'منصوبے'' کا آغاز کرکے صدر جوبائیڈن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔


امریکی صدر کے اس منصوبے سے قرض حاصل کرنے والے طلبا ماہانہ ادائیگی میں کمی اور قرض کو معاف بھی کرا سکتے ہیں۔

اس منصوبے میں 80 لاکھ شہریوں نے رجسٹریشن کرائی تھی اور اکثر کے قرض معاف کردیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن رواں برس نومبر کی 5 تاریخ کو ہوں گے جس کے لیے موجودہ صدر جوبائیڈن اور سابق صدر ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

 

 
Load Next Story