کھیل کود شعیب بھائی چھکا تو اِسے کہتے ہیں

میں شعیب بھائی سے کہنا چاہتا ہوں کہ شعیب بھائی اگر دولہن بیس کی ہے تو کیا ہوا؟ جوڑے تو آسمانوں پر ہی بنتے ہیں نہ!

وہ کہتے ہیں نا ۔ محنت اتنی خاموشی سےکرو کہ تمھاری کامیابی شور مچا دے ۔۔ لیکن ہمارے شعیب اختر بھائی نے اس محاورے کو جدت دے دی۔ انھوں نے فرمایا بلکہ کر کے دکھایا کہ ۔ نکاح اتنی خاموشی سے کرو کہ تمھاری رخصتی شور مچادے۔ فوٹو: فائل

ابھی ہم جو سوتا ہے وہ "کھوتا" ہے کا عملی پیکر بن کر آنکھیں کھول رہے تھے کہ موبائل کی بیپ سے سستی اڑ گئی ۔ایس ایم ایس کچھ یوں تھا "بھائی مبارک ہو اپنے شعیب بھائی نے بیس سالہ لڑکی سے شادی کرلی"۔ ہڑبڑا کر اپنی بھابھی کے بارے میں چھوٹے بھائی سے استفسار کیا تو اس نے ایسی نظروں سے دیکھا جیسے کہہ رہا ہو "اور کرو انجینئرنگ"، تمھاری طرح فاسٹ نہیں ہوں وہ آیا اس نے دیکھا اور اس نے شادی کرلی۔

خیر ہماری شادی کا قصہ تو الگ بلاگ ہے ہوم منسٹر صاحبہ نے اجازت دی تو کبھی لکھیں گے ۔ ۔۔ گھر والوں نے الگ لعن طعن کی کہ کیوں اپنے سے گیارہ سال چھوٹے بھائی کو بگاڑ رہا ہے ؟؟ ابھی اس کے پڑھنے کے دن ہے اور تم اس کو کس کام پر لگا رہے ہو ؟ تمھاری طرح راتوں رات ہر کام انجام دینے کا قائل نہیں اور اس کی شادی میں ابھی ٹائم ہے اور تم سے دور ہی رکھنا ہے اس کی شادی کے قصے کو ورنہ ۔۔۔ خیر اس ورنہ کے آگے اگر لکھا تو ہمیں بھی کوئی بیس سالہ ڈھونڈنی پڑ جائے گی اس عمر میں اور پھر ان لڑکیوں کا کیا ہوگا جن کو ہم تپانے کے لیے یہ کہا کرتے ہیں کہ ٹائم پر شادی ہوگئی ہوتی تو تمھارے جتنی میری بیٹی ہوتی ۔ سو چلتے ہیں شعیب اختر کی شادی کی طرف۔

وہ کہتے ہیں نا ۔ محنت اتنی خاموشی سےکرو کہ تمھاری کامیابی شور مچا دے ۔۔ لیکن ہمارے شعیب اختر بھائی نے اس محاورے کو جدت دے دی ۔۔ انھوں نے فرمایا بلکہ کر کے دکھایا کہ ۔ نکاح اتنی خاموشی سے کرو کہ تمھاری رخصتی شور مچادے ۔ جیسے وہ اچانک کرکٹ ٹیم میں آئے ۔ انھوں نے دیکھا اور وہ چھاگئے اور پھر سابقہ بھی ہوگئے۔ مجھ سمیت شاید آپ بھی یہی سمجھ رہے ہونگے کہ شعیب بھائی بھی شاید باہر سے بیگم امپورٹ کروائیں جیسے ہمارے بعض کھلاڑیوں نے کیا اور گزشتہ کچھ دنوں سے یہ افواہیں بھی گردش کررہی تھی کہ بھارت میں دلہن کی تلاش جاری مگر اُنہوں نے سب افواہوں کو وائڈ بال ٹھہراتے ہوئےآج ہری پور میں یارکربال پر چھکا مار دیا ۔۔ جی ہاں انھوں نے بیس سالہ خاتون سے نکاح کرلیا۔ سُنا تھا کہ محبت اندھی ہوتی ہے مگر اب لگتا ہے کہ شاید نکاح خواں بھی ۔۔۔ صبر صبر صبر، کہیں آپکو ایسا تو نہیں لگ رہا کہ مجھے اِس شادی سے جلن ہورہی ہے، نہیں نہیں جناب مجھے تو کوئی اعتراض نہیں بس یہ سب اِس لیے کہا کہ ابھی فیس بک پر یہی گنگا بہہ رہی ہے اس لیے سوچا کہ ہاتھ دھولیے جائیں ویسے بھی جوڑے تو آسمانوں پر بنتے ہیں۔ تو سانوں کی؟


بس سوال یہ تھا کہ بقول ہمارے دوست کہ جس کھلاڑی نے اپنا زیادہ وقت گراونڈ سے زیادہ خبروں میں ان رہ کر گزارا ہو جن کو کرکٹ کی وینا ملک کہا جاتا ہو ۔۔ جن کا ہر روز ایک نیا اسکینڈل سامنے آتا ہو جن کی سپیڈ سے زیادہ ان کے فٹنس مسائل اور گھٹنوں کے درد کے چرچے ہوں ان کی شادی کی کوریج کم ازکم شعیب ملک کی طرح تو بنتی تھی لیکن شاید شعیب بھائی نے ہی کوریج سے منع کردیا ہو۔ وجہ تو میں نہیں جانتا لیکن شبہ ہے کہ شعیب بھائی شرما رہے ہوں ، لیکن میں شعیب بھائی سے کہنا چاہتا ہوں کہ شعیب بھائی اگر دولہن بیس کی ہے تو کیا ہوا؟ جوڑے تو آسمانوں پر ہی بنتے ہیں نہ۔


نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔
Load Next Story