سعودی ایئرلائن نے ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا

سعودی ائیرلائن کا حجاز مقدس کے لیے فضائی آپریشن 32 روز پر محیط رہا، ترجمان


آفتاب خان June 25, 2024
سعودی ایئرلائن نے پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا—فوٹو: فائل

سعودی ائیرلائن نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ 60ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔


ترجمان سعودی ایئرلائن سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے حج سیزن1445ہجری کے فضائی آپریشن کے پہلے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا جہاں مجموعی طور 5 لاکھ 9ہزارعازمین حج میں ایک لاکھ 60 ہزارپاکستانی عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ائیرلائن کا حجاز مقدس کے لیے فضائی آپریشن 32 روز پر محیط رہا، اس دوران اداروں کے درمیان شان دار تعاون کی بدولت عازمین حج کی آمد کے معاملات انتہائی خوش اسلوبی سے انجام پائے۔

ترجمان سعودی ایئرلائن کا کہنا تھا کہ حج آپریشن کے دوران پروازوں کی بروقت آمدورفت کی شرح 88فیصد رہی، دوران پرواز ڈیجیٹل سروسز، حج کے ضوابط اور مختلف زبانوں میں عبادات، تعلیمی مواد اور دیگر تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔

خیال رہے کہ حج کا مقدس فریضہ مکمل کرنے کے بعد پاکستانی عازمین حج کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں